اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے چیئر مین ذوالفقار احمد چیمہ نے جمعہ کو شپ یارڈ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس آئی ٹی) کا دورہ کیا اور زیر تربیت نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے منیجنگ ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سیّد حسن ناصر شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ذوالفقار چیمہ نے مختلف کلاس رومز …
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے چیئر مین ذوالفقار احمد چیمہ ”ایس آئی ٹی“ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے چیئر مین ذوالفقار احمد چیمہ نے جمعہ کو شپ یارڈ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس آئی ٹی) کا دورہ کیا اور زیر تربیت نوجوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے منیجنگ ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سیّد حسن ناصر شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ذوالفقار چیمہ نے مختلف کلاس رومز اور ورکشاپس کا بھی دورہ کیا اور تربیت کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے زیر تربیت نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں محنت کرنے سے اپنی استعداد بڑھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد تمام نوجوانوں کو باعزت روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ چند سالوں میں سندھ کے تمام نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار کمانے کے قابل بنا دیں گے جس سے سندھ کے لاکھوں غریب نوجوانوں میں خوشحالی آئے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کراچی کے فنی تربیت کے دیگر اداروں کا بھی دورہ کیا اور گورنر سندھ محمد زبیر سے بھی ملاقات کی۔







