اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔وزیر اعظم کے برآمدات بڑھانے کے پیکج نے ملکی برآمدات و تجارت پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔فروری 2017سے صنعتوں کو 180ارب روپے کا پیکج دیا گا ہے اور یہ سلسلہ مختلف سیکٹرز کو ڈیوٹی ڈرابیکس کی صورت رواں …
وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک کا پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔وزیر اعظم کے برآمدات بڑھانے کے پیکج نے ملکی برآمدات و تجارت پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔فروری 2017سے صنعتوں کو 180ارب روپے کا پیکج دیا گا ہے اور یہ سلسلہ مختلف سیکٹرز کو ڈیوٹی ڈرابیکس کی صورت رواں سال کے وسط تک جاری رہے گا۔جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ایف ٹی اے سے متعلق ہمارے مختلف ملکوں کیساتھ بات چیت جاری ہیں،ان میں سے زیادہ تر مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان میں پاک چین فیز ٹو اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ملکی برآمدات میں اضافے کی غرض سے غیر ملکی تجارت میں تنوع اور نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے کوشاں ہے۔ پرویز ملک نے کہا کہ انڈونیشیاءنے یکطرفہ طور پر دو طرفہ بات چیت کے دوران پاکستان کو 20سرفہرست ایکسپورٹ آٹمز پر رعایت دینے پر اتفاق کیا تھا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور انڈونیشیاءکے درمیان تجارتی حجم 17کروڑ ڈالر سالانہ ہے جسے ایف ٹی اے کے بعد مزید بڑھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان،انڈونیشیا،ویت نام،کینیا،فلپائن سمیت دیگر ممالک ای ٹی اے کے حوالے سے ہماری فہرست میں شامل ہیں۔







