وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کھیل، ثقافت اور قومی ورثہ وطنِ عزیز کی روشن پہچان ہیں، ملک میں امن کی واپسی، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، میڈیا اور صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود قلم اور کیمرے سے کھیلوں کو فروغ دیا، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت اٹھائے …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کھیل، ثقافت اور قومی ورثہ وطنِ عزیز کی روشن پہچان ہیں، ملک میں امن کی واپسی، کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں، میڈیا اور صحافیوں نے مشکل حالات کے باوجود قلم اور کیمرے سے کھیلوں کو فروغ دیا، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات ،مسلح افواج ،پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بے مثال قربانیوں سے ملک میں امن بحال ہوا ہے۔ وہ جمعہ کو راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدرافضل جاوید کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت جلد کلچرل ،فلم پروڈکشن اور براڈ کاسٹ پالیسیوں کا اعلان کریگی ،کھیل ،ثقافت اور فلمی صنعت کی بحالی سے ملکی تشخص کو مزید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے مقابلہ کیا، 60کی دہائی میں پاکستان کی فلمی صنعت کا شمار دنیا کی بڑی فلمی صنعتوں میں ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،کھیل ہم آہنگی اور مثبت رویوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔