اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکامرس ڈویژن اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کو ہدایت کی ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس اور برآمدات میں اضافے کے رجحانات کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران 2018ءکے بعد …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کی غرض سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکامرس ڈویژن اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کو ہدایت کی ہے کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس اور برآمدات میں اضافے کے رجحانات کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس جمعہ کو وزیر اعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران 2018ءکے بعد بھی پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کی غرض سے کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ کامرس ڈویژن نے اجلاس کو پاکستان کی جانب سے جی ایس پی پلس کیلئے درکار تقاضوں سے متعلق تفصیلی بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پاکستان کی جانب سےمعیادی ریویو رپورٹ پہلے ہی جمع کی جا چکی ہے اور یورپی یونین اس کا جائزہ بھی لے چکی ہے۔کامرس ڈویژن نے مزید آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ریویو رپورٹ کے جائزے کے بعد مثبت پیش رفت متوقع متوقع ہے اور جی ایس پی پلس سٹیٹس کے مدت میں مزید تین سال کی توسیع کی جائیگی۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات میں 45 فیصد جبکہ ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔







