اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیوکلیئر سائنسدان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر اشفاق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیوکلیئر سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیوکلیئر سائنسدان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈاکٹر اشفاق احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملک کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے اہل خانہ کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائے۔







