شیر کا نشان سلامتی خوشحالی و ترقی کا نشان ہے، وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ۔19جنوری(اے پی پی )وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کا غیر متزلزل یقین ہے کہ شیر کا نشان سلامتی خوشحالی اور ترقی کا نشان ہے ، ملک بھر میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے نواز شریف کی خوشبو آتی ہے ،چکوال کے عوام نے بھاری اکثریت سے لیگی امیدوار کو جتوا کر ثابت کردیا کہ وہ اپنا اچھا برا خوب سمجھتے ہیں، شریف برادران …

گوجرانوالہ۔19جنوری(اے پی پی )وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عوام کا غیر متزلزل یقین ہے کہ شیر کا نشان سلامتی خوشحالی اور ترقی کا نشان ہے ، ملک بھر میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں سے نواز شریف کی خوشبو آتی ہے ،چکوال کے عوام نے بھاری اکثریت سے لیگی امیدوار کو جتوا کر ثابت کردیا کہ وہ اپنا اچھا برا خوب سمجھتے ہیں، شریف برادران پر حملہ کرنے کے لئے سیاسی شعبدہ بازوں کے ہاتھ خالی ہیں ،اسلئے قصور جیسے واقعات پر سیاست چمکانے کی کوشش ہو رہی ہے ، پنجاب حکومت درندے کی گرفتاری کے لئے پورا زور لگارہی ہے ، مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے مزید قانون سازی کی جائے گی ، افسوس کہ مردان میں ہونے والے واقعہ کے بعد لواحقین کے آنسو پونچھنے وہاں کا کوئی نمائندہ نہیں گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے دھلے میں ترقیاتی منصوبوںکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیاسی شعبدہ بازوں کی کال کو عوام نے بری طرح مسترد کرکے یہ پیغام دے دیا کہ وہ جمہوری نظام اور ترقی والی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں