اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے معروف سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق احمد کی ملکی سلامتی کےلئے سرانجام دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا …
سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا معروف سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے معروف سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق احمد کی ملکی سلامتی کےلئے سرانجام دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہر ی پروگرام کی ترقی کےلئے ڈاکٹر اشفاق احمد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءکرے۔







