سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا نامور ادیب منو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے نامور ادیب، صحافی، کالم نگار اور دانشور منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے سوگوار خاندان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے نامور ادیب، صحافی، کالم نگار اور دانشور منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے سوگوار خاندان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے منو بھائی کی گرانقدر ادبی اور صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک ایک نامور ادیب، دانشور اور صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ادب اور صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطاءفرمائے۔