سرکاری سکیم کے تحت پہلے پانچ دن میں ملک بھر سے ایک لاکھ 72 ہزار حج درخواستیں موصول، قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت پہلے پانچ دنوں میں ملک بھر سے ایک لاکھ 72 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی، حج درخواستوں کی وصولی کیلئے قومی بینکوں کی نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت پہلے پانچ دنوں میں ملک بھر سے ایک لاکھ 72 ہزار حج درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی، حج درخواستوں کی وصولی کیلئے قومی بینکوں کی نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلی رہیں گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 15 جنوری کو شروع ہوا تھا، 19 جنوری تک ملک بھر سے قومی بینکوں کی نامزد برانچوں میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں 24 جنوری تک وصول کی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین حج کی رقوم نامزد بینکوں کے سود سے پاک شریعہ اکاﺅنٹ میں رکھی جائیں گی، اس سال عازمین حج اور معاونین حج کے متعدد تربیتی پروگرام منعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت بہت سے ملکوں میں حج درخواستیں کی وصولی مکمل ہو چکی ہے۔