وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال نا مناسب ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف غیر جمہوری زبان استعمال کرتے ہیں اور حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال نا مناسب ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف غیر جمہوری زبان استعمال کرتے ہیں اور حکومت کا تختہ الٹنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو انتخابات کا انتظار کرنا چاہیئے اور اگلی حکومت کے نمائندوں کے انتخاب کے لیے عوام کو فیصلہ کرنے دینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوری نظام کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں غیر جمہوری قوتوں کی حکمرانی کے باعث پاکستان کو تعلیم، صحت اور امن و امان کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔