وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کی چائنہ انویسٹمنٹ بینک کے مالی مشیروں کے نمائندوں سے اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن (پی ایس ایم سی) کے سودے کی تکمیل کیلئے مالیاتی ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ کروائے گا۔ انہوں نے یہ بات چائنہ انویسٹمنٹ بینک کے مالی مشیروں کے نمائندوں سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ یہ اجلاس پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کے سودا کے سلسلہ میں وفاقی وزیر …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ نجکاری کمیشن پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن (پی ایس ایم سی) کے سودے کی تکمیل کیلئے مالیاتی ایڈوائزری سروسز کا معاہدہ کروائے گا۔ انہوں نے یہ بات چائنہ انویسٹمنٹ بینک کے مالی مشیروں کے نمائندوں سے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ یہ اجلاس پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کے سودا کے سلسلہ میں وفاقی وزیر کی طرف سے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ وفاقی وزیر نے مجوزہ سودے کا تفصیلی جائزہ لیا اور پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ واجب الادا رقومات کا مسئلہ حل کرنے کے منصوبہ کا جائزہ لیا تاکہ سٹیل ملز کے کارکنوں اور ملازمین و دیگر شراکت داروں کو واجب الادا رقومات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں دو ماڈلز (نمونہ جات) بارے تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں زیرو کوپن بانڈز بھی شامل ہیں۔ وزیر دانیال عزیز نے اجلاس کے دوران سفارش کی کہ مالیاتی مشیروں کو ایسا منصوبہ تشکیل دینا چاہیے، جس سے پاکستان سٹیل ملز کارپوریشن کے ملازمین و کارکنوں اور دیگر کو واجبات کی مقررہ مدت میں ادائیگیاں ہو جائیں جس پر مالیاتی مشیروں نے اضافی ادائیگیوں اور رقوم کے حصول کے دیگر احکامات کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔