وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”حالات حاضرہ“ میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کیلئے نازیبہ الفاظ استعمال کرنا افسوسناک ہے‘ عمران خان جس پارلیمنٹ سے تنخواہ لیتے ہیں اسی کو گالیاں دیتے ہیں‘ دورآمریت میں بھی مصنوعی اورکمزور ترین پارلیمنٹ کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہیں ہوئے، پارلیمنٹ کی بالادستی کا تحفظ ہمیں کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کو تقویت دینا جمہوریت …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کیلئے نازیبہ الفاظ استعمال کرنا افسوسناک ہے‘ عمران خان جس پارلیمنٹ سے تنخواہ لیتے ہیں اسی کو گالیاں دیتے ہیں‘ دورآمریت میں بھی مصنوعی اورکمزور ترین پارلیمنٹ کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہیں ہوئے، پارلیمنٹ کی بالادستی کا تحفظ ہمیں کرنا ہوگا، پارلیمنٹ کو تقویت دینا جمہوریت کو تقویت دینا ہے، میرا چیلنج ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے چار سالوں کے دوران کے پی کے میں کوئی ہسپتال یا سکول نہیں بنایا ،اگر بنایا ہے تو قوم کو بتائیں، کے پی کے حکومت کے لئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بہت کام کیے ہیں، خیبرپختونخوا کے سارے کیسز کے فرانزک ٹیسٹ پنجاب میں ہوتے ہیں‘ پختونخواہ کے سکولوں میں آئی ٹی لیبس بھی وفاق نے بنوائیں‘ عمران خان نے 2013ءمیں اعلان کیا تھا کہ کے پی کے حکومت اتنی بجلی پیدا کریگی کہ پورا پاکستان اس سے خریدے گا‘ بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ جمہوری اقدار کی نفی ہے‘ الیکشن سے چار ماہ قبل ملک میں افراتفری پھیلانا درست نہیں‘ پاکستان کے عوام سمجھدار ہوچکے ہیں، سیاست اب کارکردگی کی بنیاد ہوگی‘ اسی لئے لاہور شوکے دوران کرسیاں خالی تھیں ، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بہت کام کیا ہے۔ وہ جمعہ کی رات نجی ٹی وی چینل کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں ۔