- Advertisement -
استنبول ۔ 14 جون(اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ترک قومکو تقسیم نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کے اہلکاروں کوہلاک کرنے والے دہشتگرد بے گناہ انسانوں کوقتل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ انھوں نے کہا کہ ”پی کے کے“ بیرونی طاقتوںکے ما تحت چلنے والی ایک دہشتگرد تنظیم ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8644
- Advertisement -