اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور میں پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس ان کی مایوسی کا اظہار ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا …
عمران خان کے پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس ان کی مایوسی کا اظہار ہے،وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور میں پارلیمنٹ سے متعلق ریمارکس ان کی مایوسی کا اظہار ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگلے انتخابات میں بھی وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں پر تنقید حزب اختلاف کا حق ہے لیکن پارلیمان کے خلاف شرمناک ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اقتدار کے لیے غیر جمہوری وسائل تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے اعلی ترین ادارے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا ریمارکس اور غیر سنجیدہ رویے سے عمران خان نے خود کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے لاہور کے عوامی اجتماع میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا جس سے عوام میں ان کی مقبولیت کی عکاسی ہوتی ہے۔







