وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج فیصل آباد اور بھکر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ( ہفتے کو)فیصل آباد اور بھکر کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم فیصل آباد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح اور بھکر کے علاقے کلورکوٹ میںدریائے سندھ پر پل کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو بھکر اورڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے میں معاون ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھکرمیں …

اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ( ہفتے کو)فیصل آباد اور بھکر کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم فیصل آباد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح اور بھکر کے علاقے کلورکوٹ میںدریائے سندھ پر پل کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جو بھکر اورڈیرہ اسماعیل خان کو ملانے میں معاون ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھکرمیں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے جہاں وزیراعظم صحت پروگرام کا اجراءکیا جائے گا اس کے علاوہ وزیراعظم مستحق افراد میں صحت کارڈ بھی تقسیم کریں گے۔