فیصل آباد۔20جنوری(اے پی پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کاروں ، تاجروں ،کاروباری افراد ،درآمد و برآمد کنندگان اور شہریوں کو اعلیٰ معیار کی تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اقوام کے درمیان فاصلے گھٹانے کیلئے ہوائی اڈوں کی استعداد کار میں توسیع کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں جبکہ ڈیڑ ھ ارب روپے کی لاگت سے مقررہ مدت سے بھی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاہفتہ کوفیصل آباد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کے افتتاح کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
فیصل آباد۔20جنوری(اے پی پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت صنعت کاروں ، تاجروں ،کاروباری افراد ،درآمد و برآمد کنندگان اور شہریوں کو اعلیٰ معیار کی تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اقوام کے درمیان فاصلے گھٹانے کیلئے ہوائی اڈوں کی استعداد کار میں توسیع کیلئے بھر پور اقدامات جاری ہیں جبکہ ڈیڑ ھ ارب روپے کی لاگت سے مقررہ مدت سے بھی کم وقت اور کم لاگت سے مکمل کیا جانے والا فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بین الاقوامی ٹرمینل کا توسیعی منصوبہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے جس کے افتتاح سے یہاں سے روانہ ہونے والے بیرون ملک مسافروں کی تعداد بڑھ کر 200 ہوجائے گی ۔ نیز یہاں امیگریشن سمندر پار پاکستانیوں ، کاروباری افراد ، بزرگ شہریوں اور فیملیز کو تمام ممکن سہولیات میسر آسکیں گی۔ وہ ہفتہ کی دوپہر فیصل آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیے جانے والے بین الاقوامی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس سے ایئرپورٹ کی عمارت کا تعمیراتی رقبہ 36ہزار سے بڑھ کر 73 ہزار مربع فٹ ہوگیا ہے ۔







