آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی ساہیوال، چکوال،بہاولپور ڈویژن سمیت ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی ساہیوال، چکوال،بہاولپور ڈویژن سمیت ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔