وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی لائن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت نے قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنادیا ہے، پاک فوج دشن کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وہ پیر کو آزاد کشمیر میں لا ئن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وزیردفاع …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ہمارے فوجیوں اور شہریوں کی شہادت نے قوم کے حوصلے کو مزید مضبوط بنادیا ہے، پاک فوج دشن کی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وہ پیر کو آزاد کشمیر میں لا ئن آف کنٹرول کے دورہ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ اپنی خود مختاری کے دفاع کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کےلئے سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔