مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار سے دُنیا کے اہم ممالک بھی متاثر ہیں، وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور حکومت کی جانب سے پچھلے ساڑھے چار سال میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار سے دُنیا کے اہم ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں، انہوںنے کہاکہ آج دُنیا کے اہم ممالک ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور حکومت کی جانب سے پچھلے ساڑھے چار سال میں شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار سے دُنیا کے اہم ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں، انہوںنے کہاکہ آج دُنیا کے اہم ممالک ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور ان میں معیار قائم رکھنے کے لیے محمدنوازشریف اور شہبازشریف کے تجربے سے فائد ا اٹھانے کے خواہش مند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کے اربوں روپے کی بچت کی ہے اور وہ منصوبے جو ماضی میں دیہایوں میں مکمل ہوتے تھے اُ ن کو چند مہینوں میں مکمل کر کے دکھایا ہے جس سے وقت اور سرمائے کی بھرپور بچت ہوئی ہے ۔