اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ پالیسیوں پر عملدرآمد اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اچھا سرکاری مالی مینجمنٹ کا نظام ناگزیر ہے، پاکستان سرکاری مالی مینجمنٹ کے نظام میں اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے عالمی بینک اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو …
آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کی عالمی بینک کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ پالیسیوں پر عملدرآمد اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اچھا سرکاری مالی مینجمنٹ کا نظام ناگزیر ہے، پاکستان سرکاری مالی مینجمنٹ کے نظام میں اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے عالمی بینک اور دیگر متعلقہ فریقوں سے مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عالمی بینک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان موثر سٹرٹیجک اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہا ہے جو کہ واضح جائزہ اصلاحاتی منظر کشی اور اچھے نظم و نسق کے حصول کے منشور پر مبنی اصلاحات کی سٹرٹیجک سمت متعین کی ہے، اس حکمت عملی سے عالمگیریت اور پائیداری کیلئے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک میسر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکاﺅنٹنٹ جنرل آف پاکستان کی قیادت میں احتساب سے لوگوں میں یہ اعتماد پیدا ہوتا ہے کہ ان کے وسائل درست طریقہ سے استعمال کئے جا رہے ہیں اور اثاثے محفوظ ہیں، امدادی تنظیموں، ممالک اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں نے بھی اپنے قرضوں اور امداد کے احتساب کیلئے اکاﺅنٹنٹ جنرل آف پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔







