وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ ہو گئیں

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورہ پر ڈیووس روانہ ہو گئیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری دورہ کے شیڈول کے مطابق وزیر مملکت دورہ کے دوران انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سے متعلقہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔ عالمی اقتصادی فورم کے رابطہ کار راہداریوں، …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن خان عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورہ پر ڈیووس روانہ ہو گئیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری دورہ کے شیڈول کے مطابق وزیر مملکت دورہ کے دوران انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سے متعلقہ مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گی۔ عالمی اقتصادی فورم کے رابطہ کار راہداریوں، ڈیجیٹل سوک سپیس کے تحفظ، پرائیویسی و سیکورٹی، ڈیجیٹل سپیس کا تحفظ، معاشرہ کی اقدار کی فراہمی کیلئے لیوریجنگ ڈیجیٹل جیسے موضوعات پر دنیا بھر سے آئے مقررین اور رہنماﺅں کے ساتھ بطور پینلسٹ خطاب کریں گی۔ توقع ہے کہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے تین ہزار سے زائد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بااثر قائدین کی توجہ مبذول ہو گی۔ انوشہ رحمن آئی سی ٹی کے دور میں پاکستان کی کامیابیوں کا جائزہ پیش کریں گی اور پاکستان کو ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل کیلئے اس شعبہ میں جاری ترقی کیلئے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کریں گی۔