اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہدبن عبد اللہ الغوفیلی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش …
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی کی ملاقات ۔ پیشہ وارانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراکیت پرتبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہدبن عبد اللہ الغوفیلی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا چیفس آف اسٹاف اورنیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں ، کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراکیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور ہے ۔معزز مہمان کو ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس ایڈمرل فہد بن عبد اللہ الغوفیلی لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کریں گے۔پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں ۔







