وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر میر کبیر احمد، میر احمد خان سرپارا، حاجی محمد صدیق لہری، میر محمد حسن رئیسانی، ملک یاسین بنگلزئی، زبیر احمد اور نور احمد شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو صوبے میں زراعت کے شعبے سے متعلق درپیش مختلف …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر میر کبیر احمد، میر احمد خان سرپارا، حاجی محمد صدیق لہری، میر محمد حسن رئیسانی، ملک یاسین بنگلزئی، زبیر احمد اور نور احمد شامل تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو صوبے میں زراعت کے شعبے سے متعلق درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت کاشتکاروں کے مسائل کا جائزہ لے گی اور انہیں حل کرنے میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔