چینی سفیر ژاﺅ جنگ کا پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ نے پاکستان کو چین کا سب سے اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو چین کی خارجہ پالیسی میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کے دوران کیا۔ کمیٹی کا اجلاس پیر کو سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت …

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں چین کے سفیر ژاﺅ جنگ نے پاکستان کو چین کا سب سے اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کو چین کی خارجہ پالیسی میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کے دوران کیا۔ کمیٹی کا اجلاس پیر کو سینیٹر مشاہد حسین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔ چینی سفیر نے کہا کہ چین اور پاکستان اپنے مشترکہ مفادات کا مل کر تحفظ کریں گے، سی پیک خطے میں مزید اہمیت اور توجہ حاصل کر رہا ہے، یہ علاقائی تعاون اور رابطہ کاری کا منصوبہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں سی پیک کیلئے فنڈنگ کی فراہمی شامل ہے تاکہ یہ منصوبہ آگے بڑھ سکے، سی پیک کو زیادہ پائیدار، دونوں ممالک کیلئے اطمینان بخش، میڈیا کیلئے اس حوالے سے معلومات تک رسائی بڑھانا، مشترکہ منصوبوں کے ذریعے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کا فریم ورک بنانا اور افغانستان اور وسطی ایشیاءکی شمولیت کیلئے سی پیک کو وسعت دینا ہماری ترجیحات ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے ان اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر چینی سفیر نے پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے صوبوں، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ میں سی پیک کے بارے میں اتفاق رائے کے فروغ کیلئے کلیدی کردار پر شکریہ ادا کیا۔