اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم ابھرتے پاکستان کی صحیح تصویر کشی کا بہترین موقع فراہم کرے گا، قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمار مسلم لیگ (ن) ہی ہے، پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے اور پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کو شکست …
وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی فورم ابھرتے پاکستان کی صحیح تصویر کشی کا بہترین موقع فراہم کرے گا، قائد اعظم کے نظریے کے تحت جدید اور روشن پاکستان کی معمار مسلم لیگ (ن) ہی ہے، پاکستان میں جمہوریت توانا ہورہی ہے اور پارلیمانی نظام مزید مضبوط ہو رہا ہے، دہشت گردی کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کیا ہے، ماضی کے مقابلے میں موجودہ پاکستان زیادہ روشن ہے، لوڈشیڈنگ ختم اور توانائی کے بحران پر قابو پالیا گیا ہے، دنیا جلد ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی تصویر دیکھے گی، کوئی مشکل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو قومی ترقیاتی اہداف کے حصول سے نہیں روک سکی، پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہے، ادارے بااختیار اور پوری آزادی سے کام کررہے ہیں، اقلیتیں محفوظ اور خواتین با اختیار ہیں، قومی دھارے میں ان کا کردار بڑھ رہا ہے، سول سوسائٹی انتہائی متحرک، اظہاررائے کا بنیادی آئینی حق محفوظ ہے، پاکستانی میڈیا کو حاصل آزادی کی کہیں اور مثال نہیں ملتی، کثیر القومیتی ثقافت، کھیل، عظیم قومی ورثہ اور مسحور کن سیاحتی مقامات پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، پاکستان کھیل، ثقافت اورفنون لطیفہ میں گہری دلچسپی رکھنے والی زندہ دل قوم ہے۔انہوں نے یہ بات ’عالمی اقتصادی فورم ‘ میں شرکت کیلئے ڈیوس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا۔







