مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احستاب عدالت میں پیشی کے موقع پر رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غلام اسحاق خان کے دور سے لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم دو بھائیوں میں تقسیم ہو، اسی لئے ہمارے آپس میں تنازعات کی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں، جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ہم آئے دن معاشی اور اقتصادی ترقی میں پیچھے …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ غلام اسحاق خان کے دور سے لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم دو بھائیوں میں تقسیم ہو، اسی لئے ہمارے آپس میں تنازعات کی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں، جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے ہم آئے دن معاشی اور اقتصادی ترقی میں پیچھے جارہے ہیں، جو ضمنی ریفرنس لائے جارہے ہیں ان کا مقصد کیا ہے، جب ثبوت نہیں ملتا تو معاملے کو ختم کر دینا چاہیئے، معاملہ جب ختم ہونے کی طرف جارہا ہے تو اسے لٹکایا کیوں جارہا ہے، مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابات ہوں گے ۔ احستاب عدالت میں پیشی کے موقع پر رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ غلام اسحاق خان کے دور سے لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم دو بھائیوں میں تقسیم ہو، اسی لئے ہمارے آپس میں تنازعات کی خبریں پھیلائی جاتی رہی ہیں۔