اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم کی انکلوژو ڈویلپمنٹ انڈیکس (آئی ڈی آئی)فہرست میں پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا۔ڈبلیوای ایف کی جانب سے جاری کردہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی آئی ڈی آئی2018 فہرست میں چین 26 ویں،پاکستان 47 اور بھارت 62 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔اس طرح پاکستان آئی ڈی ایف 2018کی فہرست میں بھارت سے 15پوائنٹس آگے ہے۔گزشتہ سال 79ترقی پذیر ممالک میں …
عالمی اقتصادی فورم کی انکلوژو ڈویلپمنٹ انڈیکس فہرست میں پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) عالمی اقتصادی فورم کی انکلوژو ڈویلپمنٹ انڈیکس (آئی ڈی آئی)فہرست میں پاکستان بھارت پر سبقت لے گیا۔ڈبلیوای ایف کی جانب سے جاری کردہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی آئی ڈی آئی2018 فہرست میں چین 26 ویں،پاکستان 47 اور بھارت 62 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔اس طرح پاکستان آئی ڈی ایف 2018کی فہرست میں بھارت سے 15پوائنٹس آگے ہے۔گزشتہ سال 79ترقی پذیر ممالک میں سے چین15ویں،پاکستان52اور بھارت 60 ویں پوزیشن پر تھا۔نتہائی مستحکم کاکردگی کی بنیاد پر آئی ڈی آئی2018 میں ناروے کی معیشت کو ایک بار پھر سب سے بہتر قرار دیا گیا۔ڈبلیو ای ایف کے مطابق انڈیکس میں ترقی پذیر ممالک میں معیار ذندگی،ماحولیاتی استحکام اور آئندہ نسلوں کو مزید قرضوں سے تحفظ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ڈبلیو ای ایف نے تمام رہنماوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ترقی اور انکلوژو گروتھ کے نئے ماڈل کی جانب پیشرفت کریں۔ درایں اثنائعالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ مالی سال 17-2016 کے دوران پاکستان کی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی جو دس سال کی بلند ترین شرح ہے۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہاکہ 19-2018 کے دوران پاکستان میں شرح نمو بڑھنے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 18-2017 کے لئے شرح نمو کا ہدف چھ فیصد مقرر کرنے سے یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ معاشی ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا۔







