وائس ایڈمرل(ر) شاہ سہیل مسعود کو بحریہ فاﺅنڈیشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وائس ایڈمرل(ر) شاہ سہیل مسعود کو بحریہ فاﺅنڈیشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب بحریہ فاﺅنڈیشن ہیڈ کوارٹر کراچی میں منعقدکی گئی۔ وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ)شاہ سہیل مسعود نے 1981میں پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کیا ۔ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہے۔ کمانڈ تقرریوں میں آبدوز …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وائس ایڈمرل(ر) شاہ سہیل مسعود کو بحریہ فاﺅنڈیشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب بحریہ فاﺅنڈیشن ہیڈ کوارٹر کراچی میں منعقدکی گئی۔ وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ)شاہ سہیل مسعود نے 1981میں پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کیا ۔ اپنے پیشہ وارانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر فائز رہے۔ کمانڈ تقرریوں میں آبدوز ہنگور کے کمانڈنگ آفیسر، کمانڈر سب میرین اسکواڈرن اور کمانڈر نارتھ کی کمانڈزشامل ہیں۔ وہ سٹاف تقرریوں میں پاکستان نیوی وار کالج کے ڈائریکٹنگ سٹاف، ڈائریکٹر پلانز، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ) ،اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (آپریشنز ایند پلانز) ، ڈپٹی نیول سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جنس کی تقرریاں شامل ہیں ۔ وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہ سہیل مسعود وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹریIII- کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ سے قبل وہ کمانڈر نیول اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ وائس ایڈمرل (ر) شاہ سہیل مسعود ایک سپیشلائزڈ نیویگیٹر ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ماہر سبمیرینز ہیں۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج کے گریجویٹ ہیں اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے آرمڈ فورسز وار کورس کیا ہے۔ تقریب میں بحریہ فاﺅنڈیشن کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے شرکت کی۔