پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) حکومت کی گذشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی کارکردگی رپورٹ جاری

پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) حکومت کی گذشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی کارکردگی رپورٹ جاری حکومت نے 10ویں فیڈرل ٹریکنگ رپورٹ میں 10 میں سے 6.3 پوائنٹ حاصل کئے ، معاشی بحالی کیلئے 10 میں سے 5.78 ، توانائی تحفظ کیلئے 10 میں سے 6.73 پوائنٹ حاصل کئے، رپورٹ اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی …

پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) حکومت کی گذشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی کارکردگی رپورٹ جاری
حکومت نے 10ویں فیڈرل ٹریکنگ رپورٹ میں 10 میں سے 6.3 پوائنٹ حاصل کئے ، معاشی بحالی کیلئے 10 میں سے 5.78 ، توانائی تحفظ کیلئے 10 میں سے 6.73 پوائنٹ حاصل کئے، رپورٹ

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی گذشتہ 6 ماہ کے دوران معاشی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ منگل کو پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 10ویں فیڈرل ٹریکنگ رپورٹ میں جولائی اور دسمبر 2017ءکے دوران مجموعی طور پر 10 میں سے 6.3 پوائنٹ حاصل کئے ہیں جبکہ معاشی بحالی کیلئے 10 میں سے 5.78 اور توانائی کے تحفظ کیلئے 10 میں سے 6.73 پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔ موجودہ حکومت نے اس عرصہ کے دوران وزارت توانائی کو پاور اور پٹرولیم ڈویژن میں تقسیم کرکے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس عرصہ کے دوران حکومت نے اقدام کیا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بجلی صارفین اپنی اضافی بجلی نیٹ میٹرنگ کے ذریعے حکومت کو فروخت کر سکتے ہیں۔ سبسڈی کے بغیر بجلی بلوں کے وصولی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں پر رعایت دی جا رہی ہے۔ حکومت نے دو درآمدی ایل این جی ٹرمینلز قائم کئے ہیں، متعدد متبادل توانائی کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔