پی آئی اے کی کارکردگی کیلئے کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کیا گیا ہے،مشیر ہوا بازی سردار مہتاب خان

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کارکردگی کیلئے کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ میں شامل سفارشات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اس حوالے سے 16 مارچ 2017ءکو پیش اور منظور ہونے والی رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے ایوان کو آگاہ …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی کارکردگی کیلئے کمیٹی کی دوسری عبوری رپورٹ میں شامل سفارشات پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اس حوالے سے 16 مارچ 2017ءکو پیش اور منظور ہونے والی رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی بہت سی سفارشات کو اختیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے عمدہ کام کیا اور اس کے نتائج سامنے آئے ہیں۔