بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 201.2 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی، سٹیٹ بینک آف پاکستان

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 201.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اسلامی بینکاری کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات 14.88 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائئی 2017 ءسے لے کر 12 جنوری 2018ءکے دوران بینکاری …

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے نجی شعبہ کو 201.2 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اسلامی بینکاری کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات 14.88 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائئی 2017 ءسے لے کر 12 جنوری 2018ءکے دوران بینکاری کے روایتی شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو 129.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے زیر انتظام اسلامی بینکنگ کی خدمات فراہم کرنے والے شعبہ کی جانب سے نجی شعبہ کو 56.48 ارب روپے کے قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی سے شعبہ کی مالی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی جس سے نجی شعبہ کی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔