اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے راستے کی جانے والی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 1.46 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2010-11ءکے دوران 3.12 ارب ڈالر، مالی سال 2011-12ءکے دوران …
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع، ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کے راستے کی جانے والی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 1.46 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 3 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2010-11ءکے دوران 3.12 ارب ڈالر، مالی سال 2011-12ءکے دوران 1.70 ارب ڈالر، مالی سال 2012-13ءکے دوران 1.46 ارب ڈالر، مالی سال 2013-14ءکے دوران 2.18 ارب ڈالر، مالی سال 2014-15ءکے دوران 3.05 ارب ڈالر، مالی سال 2015-16ءکے دوران 3.46 ارب ڈالر جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران 2.87 ارب ڈالر کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گئی ہے۔ اس طرح گذشتہ سات سالوں کے دوران مالی سال 2015-16ءکے دوران 3.46 ارب ڈالر کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم سب سے زائد رہا ہے۔








