لاہور۔23جنوری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قصور کی ننھی زینب کے قاتل درندے کوڈی این اے میچ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ میں بھی ملزم عمران نے سیاہ کاریوں کا اعتراف کیا ہے،میرا بس چلے تو اس بھیڑیئے کو چوک پر لٹکا کر پھانسی دی جائے لیکن ہم سب قانون کے تابع ہیں تاہم ملزم کو سزا دینے …
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی پریس کانفرنس

مزید خبریں
لاہور۔23جنوری(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قصور کی ننھی زینب کے قاتل درندے کوڈی این اے میچ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ میں بھی ملزم عمران نے سیاہ کاریوں کا اعتراف کیا ہے،میرا بس چلے تو اس بھیڑیئے کو چوک پر لٹکا کر پھانسی دی جائے لیکن ہم سب قانون کے تابع ہیں تاہم ملزم کو سزا دینے کیلئے قانون میں بھی تبدیلی کرنی پڑے تو ہمیں کرنی ہو گی، درندے کیخلاف کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں جائے گا جس میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے‘ جب تک یہ ملزم کیفر کردار تک نہیں پہنچتا ہم ایک لمحے کیلئے بھی چین نہیں بیٹھیں گے‘دیگر 7بچیوں کے ساتھ درندگی کا ملزم بھی یہی ہے ان فیملیوں کو بھی انصاف ملے گا،جلد انصاف کیلئے میکنزم بنائیں گے اسکے لئے کمیٹی تشکیل دے کر خود نگرانی کروں گا،ملزم تک پہنچنے میں کاوش پر آرمی چیف،کابینہ کمیٹی، انٹیلی جنس ایجنسیز،پنجاب فرانزک لیب ،وزراءاورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کا شکر گزار ہوں۔ وہ منگل کے روز ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ،آئی جی پولیس پنجاب کےیٹن (ر) عارف نواز سمیت جے آئی ٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ زینب کیس میں 14 دن کی شبانہ روز محنت رنگ لائی، جے آئی ٹی نے قصور میں دن رات کام کیا‘ کیس میں پنجاب فرانزک لیب نے بھی بے پناہ مدد کی جس کے نتیجہ میں قاتل درندے کو گرفتار کرلیا گیا۔







