انڈونیشیائی خام پام آئل کی برآمدات میں 10ہزار ٹن کمی

جکارتہ ۔ 24 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا سے خام پام آئل کی برآمدات میںگذشتہ ماہ 10ہزار ٹن تک کمی واقع ہوئی جس کی وجہ انڈونیشی خام پام آئل کی طلب میں کمی اور اس پر عائد برآمدی ٹیکس کی شرح میں اضافہ تھا اسی طرح دسمبر میں پام آئل کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے گذشتہ ماہ 2.51 ملین ٹن خام پام آئل …

جکارتہ ۔ 24 جنوری (اے پی پی) انڈونیشیا سے خام پام آئل کی برآمدات میںگذشتہ ماہ 10ہزار ٹن تک کمی واقع ہوئی جس کی وجہ انڈونیشی خام پام آئل کی طلب میں کمی اور اس پر عائد برآمدی ٹیکس کی شرح میں اضافہ تھا اسی طرح دسمبر میں پام آئل کی پیداوار میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے گذشتہ ماہ 2.51 ملین ٹن خام پام آئل برآمد کیا گیا جبکہ نومبر میں یہ حجم 2.52 ملین ٹن تھا۔دسمبر میں بھارت کے لئے خام پام آئل کی برآمد کم رہی جو کہ انڈونیشی پام آئل کا بڑا خریدار ملک ہے۔رپورٹ کے مطابق دسمبر میں پام آئل کی پیداوار 3.52 ملین ٹن رہی جو کہ نومبر میں 3.90 ملین ٹن پر تھی۔