امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، ناسدک انڈیکس ریکارڈ سطح پر بند ہوا

نیویارک ۔ 24 جنوری (اے پی پی) امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جس کی وجہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے انڈیکس میں اضافہ ہے۔نیویارک کا ناسدک انڈیکس ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی دیکھنے میں آئی، ناسدک کمپوزٹ انڈیکس 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 7460.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس بھی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی بلند ترین …

نیویارک ۔ 24 جنوری (اے پی پی) امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جس کی وجہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے انڈیکس میں اضافہ ہے۔نیویارک کا ناسدک انڈیکس ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تیزی دیکھنے میں آئی، ناسدک کمپوزٹ انڈیکس 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 7460.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔ایس اینڈ پی 500 انڈیکس بھی 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح 2839.13 پوائنٹ پر بند ہوا۔تاہم ڈاﺅ جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس گر کر 26210.81 پوائنٹ پر بند ہوا۔