امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو امریکا کے دورہ کی دعوت

واشنگٹن ۔ 24 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو امریکا کے دورہ کی دعوت دیدی۔ امریکی میڈیا نے حکام کے حوالہ سے بدھ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد فرانس کے صدر کو امریکا کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے، دورہ کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں میں …

واشنگٹن ۔ 24 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون کو امریکا کے دورہ کی دعوت دیدی۔ امریکی میڈیا نے حکام کے حوالہ سے بدھ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد فرانس کے صدر کو امریکا کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی ہے، دورہ کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں میں امریکا کے پیرس معاہدہ سے نکلنے کے بنیادی مسئلہ پر اختلافات کے باوجود اچھے تعلقات ہیں اور دونوں رہنماﺅں کے مابین متعدد مرتبہ ملاقات بھی ہوچکی ہے۔ میکرون نے 14 جولائی کو موسمیاتی تبدیلی بارے پیرس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خود میزبانی کی اور ان کا شایان شان استقبال کیاتھا۔اس موقع پر ٹرمپ نے فرانس کے قومی جشن کے بسٹیل ڈے پر فوجی پریڈ کی تعریف کی تھی۔