اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ قرآن مجید صرف الہامی کتاب نہیں بلکہ اسلام کے اندر رہتے ہوئے ہماری زندگیوں کیلئے بہترین روڈ میپ ہے، قرآنی تعلیمات سے دوری سے فکری انتشار، مذہبی اور مذہب سے بیزاری کی شکل میں انتہاءپسندی جیسے مسائل نے جنم لیا، خالق کائنات نے نبی کریم کو قرآن کی شکل میں علم کا معجزہ عطاءکیا، …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا صوت القرآن چینل کی 20 سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ قرآن مجید صرف الہامی کتاب نہیں بلکہ اسلام کے اندر رہتے ہوئے ہماری زندگیوں کیلئے بہترین روڈ میپ ہے، قرآنی تعلیمات سے دوری سے فکری انتشار، مذہبی اور مذہب سے بیزاری کی شکل میں انتہاءپسندی جیسے مسائل نے جنم لیا، خالق کائنات نے نبی کریم کو قرآن کی شکل میں علم کا معجزہ عطاءکیا، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا صوت القرآن چینل قرآن کی آواز اور ترجمہ کو سامعین تک پہنچا کر ایک احسن فریضہ انجام دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈیو پاکستان کے زیڈ اے بخاری آڈیٹوریم میں صوت القرآن چینل کی 20 سالہ سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کر رہے تھے۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ صوت القرآن چینل کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، قیام پاکستان جس نظریہ کے تحت قائم ہوا وہ یہ تھا کہ ہم قرآن مجید کی صورت میں ملنے والی ہدایات کی روشنی میں اپنے ملک کا نظم و نسق چلائیں گے۔








