اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اندون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اورکشمیری عوام 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بہنوں اوربھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ اُنہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے …
وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اندون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اورکشمیری عوام 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بہنوں اوربھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ اُنہوں نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کشمیر کونسل کے ممبران، وفاقی سیکرٹری اُمورکشمیر ،جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل،جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل، کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت داخلہ، پی ٹی وی پیمرا، کشمیر کمیٹی، سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام اور چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقیسم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جس کے باعث لاکھوں کشمیری بچے، عورتیں، بوڑھے اور نوجوان پچھلی سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں۔








