اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) دسمبر 2017ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 11 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2017ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمد سے 25.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں دسمبر 2016ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم …
کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں دسمبر 2017ءکے دوران 11 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) دسمبر 2017ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 11 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2017ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمد سے 25.9 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں دسمبر 2016ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 29.14 ملین ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح دسمبر 2016ءکے مقابلہ میں دسمبر 2017ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 3.24 ملین ڈالر یعنی 11.09 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








