سعودی عرب کو ایک طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو ایک طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں۔وہ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں ایک کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب جس تیزی اور چابک دستی سے تبدیل ہو رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے، ابھی …

ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو ایک طاقتور ملک بنانا چاہتے ہیں۔وہ سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں ایک کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب جس تیزی اور چابک دستی سے تبدیل ہو رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے، ابھی دنیا اس کو ایسا دیکھنے کی عادی نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض ناقدین سعودی عرب کو سست رفتاری سے ترقی پر تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں ،مگر اب معاملہ اس کے برعکس ہو رہا ہے۔ڈیووس میں سالانہ عالمی اقتصادی فورم 23 جنوری کو شروع ہوا تھا اور یہ 26 جنوری تک جاری رہے گا۔