اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان اورترکی نے ہوابازی کے شعبہ کی بہتری کیلیے تعاون اور رباہمی روابط کو مزید فروغ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اورپاکستان میں متعےن تر کی کے سفیر مصطفی یرداکل کے مابین جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی گئی۔ اس مو قع پر ایوی ایشن ڈویژن …
پاکستان اورترکی کا ہوابازی کے شعبہ کی بہتری کیلیے تعاون اور رباہمی روابط کو مزید فروغ دینے کا اصولی فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان اورترکی نے ہوابازی کے شعبہ کی بہتری کیلیے تعاون اور رباہمی روابط کو مزید فروغ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اورپاکستان میں متعےن تر کی کے سفیر مصطفی یرداکل کے مابین جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی گئی۔ اس مو قع پر ایوی ایشن ڈویژن کے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری اور شہری ہوابازی خاص کر پی آئی اے کے دیگر شعبوںمےں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پرترکی کے سفیر نے حکومت اور اپنی جانب سے دونوں ممالک کے درمےان تعلقات کی بہتری اور پاکستان میں پائیدار امن و امان اور تعمیر و ترقی کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔وزیراعظم کے مشےر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ حکومت د وستانہ تعلقات کی پالےسی کو جاری رکھے گی ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملکی تعمیر و ترقی اور علاقائی تعا ون کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔








