اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزارت دفاع کے سیکر ٹری لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیر الحسن شاہ سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بئیرٹی نے ملا قات کی۔ یہ ملا قات وزارت دفا ع میں ہوئی ، جس کے دوران دونوں اطراف نے علا قائی اور خطہ کی سیکورٹی کے متعلقہ امور پر بات چیت کی اور ملا قات کے دوران دو طر فہ دفاعی تعا ون …
سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیر الحسن شاہ سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بئیرٹی کی ملا قات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزارت دفاع کے سیکر ٹری لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ضمیر الحسن شاہ سے پاکستان میں فرانس کے سفیر مارک بئیرٹی نے ملا قات کی۔ یہ ملا قات وزارت دفا ع میں ہوئی ، جس کے دوران دونوں اطراف نے علا قائی اور خطہ کی سیکورٹی کے متعلقہ امور پر بات چیت کی اور ملا قات کے دوران دو طر فہ دفاعی تعا ون اور کر ا ئس مینجمنٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ، سیکر ٹری دفاع نے پاک فرانس جوائنٹ سیکورٹی کمیشن کے اکتوبر 2017میں ہونے والے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا ، دونوں اطراف نے اتفا ق کیا کہ قومی اور علا قائی سلامتی اہم مسئلہ ہے اور دونوں ممالک سی ٹی اور ڈی ریڈ یکیلائیز یشن کے شعبوں میں تجر بہ اور معلو مات کی فر اہمی میں ایک دو سرے کی مد د کر سکتے ہیں سیکر ٹری دفاع نے فرانسیسی سفیر کو انسد اددہشت گردی کے لیے پاکستان آرمی کی طویل کو ششوں سے بھی آگاہ کیا ،اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معا ونت کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا








