ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کلاڈیو ڈسکالزی نے دیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ای این آئی کے پاکستان میں کام اور مقامی آبادی کی سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں ای این آئی کے فعال کردار …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کلاڈیو ڈسکالزی کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات

مزید خبریں
ڈیووس ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کلاڈیو ڈسکالزی نے دیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ای این آئی کے پاکستان میں کام اور مقامی آبادی کی سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں ای این آئی کے فعال کردار کا خیرمقدم کیا اور مختلف منصوبوں میں اس کی شمولیت بالخصوص پانی، سماجی و اقتصادی ترقی، تعلیم، صحت اور ماحولیاتی تحفظ تک رسائی کی فراہمی سے متعلق اقدامات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کمرشل، صنعتی اور گھریلو صارفین کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور آج پاکستان کے پاس اضافی گیس اور بجلی موجود ہے۔ ای این آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی صارفین کو توانائی کی پائیدار فراہمی کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔








