اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریونیو ہارون اختر خان نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر جبکہ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، جاپانی سرمایہ کار دستیاب مواقع سے بھرپور طریقہ سے فائدہ اٹھائیں۔ وہ پاکستان میں جاپان …
وفاقی وزیر برائے ریونیو ہارون اختر خان کی جاپانی سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریونیو ہارون اختر خان نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر جبکہ ملکی معیشت مستحکم ہو گئی ہے، جاپانی سرمایہ کار دستیاب مواقع سے بھرپور طریقہ سے فائدہ اٹھائیں۔ وہ پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائے سے بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں ایف بی آر ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے جاپانی سفیر کو موجودہ حکومت کی جانب سے توانائی کی قلت کو ختم کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ توانائی کی فراہمی میں بہتری کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، گذشتہ چار سال کے دوران ملک میں جی ڈی پی میں ٹیکس کی شرح 9.5 فیصد سے بڑھ کر 12.5 فیصد ہو گئی جبکہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک اس میں 18 فیصد کی متاثر کن نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔








