اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) ایران اور پاکستان کے عوام کو قریب لانے کا واحد ذریعہ سیاحت کا فروغ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خراسان، ایران کے گورنر زائرین سے ملاقات کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی گورنر سعید حمید موسوی نے گذشتہ روز وزیر مذہبی امور سے ان کے دفتر میں ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کا …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی خراسان، ایران کے گورنر زائرین سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) ایران اور پاکستان کے عوام کو قریب لانے کا واحد ذریعہ سیاحت کا فروغ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے خراسان، ایران کے گورنر زائرین سے ملاقات کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی گورنر سعید حمید موسوی نے گذشتہ روز وزیر مذہبی امور سے ان کے دفتر میں ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کی حکومت اور عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانا اور مذہبی اور سیاحتی دوروں کا فروغ تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کرنا چاہتے ہیں۔ پڑوسی ملک ایران کے ساتھ ہمارے خوشگوار تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہماری وزارت زائرین کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے۔ ایران عراق زائرین کی بحالی اولین ترجیح ہے۔








