دائیں بازو کی عوامیت پسندی ایک ’زہر‘ ہے، انجیلامرکل

برلن۔ 25 جنوری (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ میں دائیں بازو کی عوامیت پسندی ایک ’زہر‘ ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں عوامیت پسندی کا فروغ مختلف مسائل کو حل نہ کرنے کے باعث بنا ہے۔ چانسلر نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ جرمنی میں دائیں بازو کی …

برلن۔ 25 جنوری (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ میں دائیں بازو کی عوامیت پسندی ایک ’زہر‘ ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق برلن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ میں عوامیت پسندی کا فروغ مختلف مسائل کو حل نہ کرنے کے باعث بنا ہے۔ چانسلر نے کہا کہ یہ بات اہم ہے کہ جرمنی میں دائیں بازو کی مسلم اور مہاجرین مخالف عوامیت پسند جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی نے ستمبر کے انتخابات میں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ فرانس، ہالینڈ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی عوامیت پسند تنظیموں کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مرکل نے کہا کہ یونان کا مالیاتی بحران اور 2015ء میں مہاجرین کا معاملہ جرمنی میں عوامیت پسندی کے فروغ کا باعث بنا۔