کراچی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 246.50 پوائنٹس کی کمی سے 44816.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 121 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 8 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ 29 ہزار 802 روپے کی مندی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید …
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 246.50 پوائنٹس کی کمی سے 44816.71 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 246.50 پوائنٹس کی کمی سے 44816.71 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 33 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ 97 ہزار 121 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 8 ارب 22 کروڑ 90 لاکھ 29 ہزار 802 روپے کی مندی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 39 لاکھ 45 ہزار 410 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 246.50 پوائنٹس کی کمی سے 44816.71 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 163.50 پوائنٹس کی مندی سے 22625.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 111.38 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 490.76 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 106.03 پوائنٹس کی کمی سے 17666.19 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 284.19 پوائنٹس کی مندی سے 20052.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔








