اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی تحقیق پر کم رقم خرچ کی جا رہی ہے، شوگر ملوں کے مالکان نے گنے کے کسانوں پر دروازے بند کئے ہوئے ہیں، زراعت کا محکمہ صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد بھی صوبوں میں اس کی ترقی کے لئے زیادہ کام نہیں ہوا۔ جمعہ کو …
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں زرعی تحقیق پر کم رقم خرچ کی جا رہی ہے، شوگر ملوں کے مالکان نے گنے کے کسانوں پر دروازے بند کئے ہوئے ہیں، زراعت کا محکمہ صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد بھی صوبوں میں اس کی ترقی کے لئے زیادہ کام نہیں ہوا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی، محسن عزیز اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران 3 ارب روپے زرعی تحقیق پر خرچ کئے گئے جبکہ 11 ارب روپے دیگر مدوں میں خرچ ہوگئے۔








