پنجاب یونیورسٹی میں تصادم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی ہے، وزیر داخلہ احسن اقبال کا ایوان بالا میں نکتہءاعتراض کا جواب

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں تصادم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی بات ہوئی ہے اور یہ معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف ارکان کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں طلباءکے درمیان تصادم سے پیدا ہونے والی …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں تصادم سے پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی بات ہوئی ہے اور یہ معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف ارکان کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی میں طلباءکے درمیان تصادم سے پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے نکتہءاعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کے طلباءہماری حکومت کی پالیسی کے تحت سکالر شپ پر پنجاب میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں