اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سردار مسعود خان صدر آزاد جموں وکشمیر نے سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا آزاد کشمیرکی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لینے اور آزاد کشمیر کا بجٹ دوگنا کرنے پر ان کا …
صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کی سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے جمعہ کو سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سردار مسعود خان صدر آزاد جموں وکشمیر نے سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا آزاد کشمیرکی تعمیر و ترقی میں گہری دلچسپی لینے اور آزاد کشمیر کا بجٹ دوگنا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر نے دوران گفتگو بتایا کہ آزاد کشمیر میں سڑکوں کی تعمیر ، توانائی کے منصوبوں ، سیر و سیاحت، صنعت وحرفت، تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور آزاد کشمیر میں اقتصادی ترقی کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے جو خطے کے لیے خوش آئند ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے سابق وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آزاد کشمیر کو چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا باقاعدہ حصہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت کچھ منصوبے زیر تکمیل ہیں جبکہ کچھ پراجیکٹس کی ابتدائی منصوبہ بندی جاری ہے جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔








